الماتے اور آستانہ میں ”چین کو جانئییپروگرام“ کا افتتاح

ہفتہ 27 اگست 2016 14:49

الماتے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) چین نے قازقستان کے دو شہروں الماتے اور آستانہ میں چائنا پویلین کا افتتاح کر دیا ہے، اس سے قازقستان کے لوگوں کو چین کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے دروازے کھل گئے ہیں ، چائنا پویلین کا افتتاح گذشتہ روز قازقستان کی قومی لائبریری میں کیا گیا ہے ، 270مربع میٹر پر مشتمل چائنا پویلین چارروزہ ”چین کو جانیے پروگرام“ کا حصہ ہے ، جس میں چینی تہذیب و ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے ، جس میں چین ثقافت ، تاریخ ، زبان اور معیشت کے بارے میں آٹھ ہزار سے زیادہ کتابیں رکھی گئی ہیں ، پویلین کا اہتمام چین کے مختلف اداروں نے مشترکہ طورپر کیا ہے ، یہ پویلین 29اگست تک جاری رہے گا ، اس منصوبے کا آغاز سب سے پہلے سینٹرل ایشیا ء میں کیا گیا تھا جس کا مقصد چین اور دیگر ممالک کے ساتھ ثقافتی اوردوستانہ تعلقا ت کو فروغ دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :