آسیان ممالک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے فائدہ اٹھارہے ہیں

چین ان ممالک کو اے آئی آئی بینک اور شاہرا ہ ریشم فنڈ سے رقوم فراہم کررہا ہے چینی کمپنیوں نے آسیان ممالک کی مارکیٹ میں اپنے کاروبار کا آغاز کردیا ہے

ہفتہ 27 اگست 2016 14:49

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) چین اور آسیان ممالک کے درمیان صنعتی تعاون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بہت سی چینی کمپنیوں نے آسیان ممالک کی مارکیٹ میں اپنے کاروبار کا آغاز کردیا ہے ، چائنا اور آسیان ممالک آپس میں قریبی ہمسائے ہیں اور ان کے دوستا نہ تعلقات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور شاہراہ ریشم کی معاشی پٹی کے ساتھ منسلک ہونے کے باعث یہ ممالک اقتصادی میدان میں بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات گوانگ ژی یونیورسٹی کے چائنا آسیان ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے لوجیان رین نے اپنے ایک تجزیے میں کہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اور آسیان ممالک کے درمیان بنیادی ڈھانچے ، صنعتی پارکوں کی تعمیر سے ان ممالک کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہورہا ہے ، بعض ممالک ایسے جنہیں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ چین کی مہارت سے فائدہ حاصل ہورہا ہے ، چین ان ممالک کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور شاہرا ہ ریشم فنڈ سے ایک سسٹم کے تحت رقوم بھی فراہم کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :