فضائی مظاہرہ کے دوران چینی طیارہ گرگیا، پائلٹ ہلاک

ہفتہ 27 اگست 2016 14:48

فضائی مظاہرہ کے دوران چینی طیارہ گرگیا، پائلٹ ہلاک

نان ژاؤ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) چین کے شمال مغربی صوبے گان ژو میں ایک فضائی شو کے درمیان چینی طیارہ گرنے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا ، یہ حادثہ گذشتہ روز صبح کے وقت پیش آیا جب ایک طیارہ پہلے شاہراہ ریشم انٹرنیشنل جنرل ایوی ایشن کنو نشن کے دوران فضائی مظاہرہ کررہا تھا کہ وہ اچانک زمین پر آگرا ، طیارے کا پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :