بلوچستان ‘کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے چار کان کن بے ہوش

ہفتہ 27 اگست 2016 14:40

دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) دکی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے چار کان کن بے ہوش ہو گئے ۔بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے چار کان کن کان میں اترے تو کان میں زہریلی گیس بھرنے سے چاروں بے ہوش ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق آکسیجن کی کمی کے باعث چاروں مزدور بے ہوش ہوئے ہیں ‘ ایک کان کن کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :