حکومت نے بجلی پیدا کرنے کی نجی کمپنیوں کو 100فیصد بل ادا کردیئے ‘وزارت پانی وبجلی

ہفتہ 27 اگست 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) حکومت نے گزشتہ سال کے دوران بجلی پیدا کرنے کی نجی کمپنیوں کو ان کے سو فیصد بل ادا کیے ہیں۔پانی اور بجلی کی وزارت کے ترجمان نے نجی کمپنیوں کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ اس وقت گردشی قرضہ 665 ارب روپے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس قسم کی خبر ایسے حساس مسئلے پر غلط فہمی اور مصدقہ اعدادو شمار کے فقدان کی مظہر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد بجلی کے شعبے کومستحکم بنانے کے لئے طویل مدت حکمت عملی اختیار کی جو اقتصادی استحکام کی بحالی اور اقتصادی شرح نمو میں اضافے کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کا جامع منصوبہ تیار کیاہے تاکہ بجلی کے شعبے کے دیرینہ مسائل کے حل سے ملک کی موجودہ اور مستقبل کی توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :