مون سون بارش:صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ کے سرکاری گھرکی چھتیں ٹپکنے لگ گئیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 اگست 2016 14:39

مون سون بارش:صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ کے سرکاری گھرکی چھتیں ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست2016ء) :صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ کے سرکاری گھر کی چھتیں ٹپکنے لگ گئیں،جبکہ گھر کے سامنے پانی کا تالاب بن گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

جس کے پیش نظر آج لاہور میں موسلادھار بارش برسنے سے صوبائی وزیرقانون کے گھر کے سامنے پانی کا تالاب بن گیا جبکہ رانا ثناء اللہ کے سرکاری گھر کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں۔صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ غیر ملکی دورے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :