وزیراعظم کے ہیلتھ سٹرکچرکے اقدامات قابل تعریف ہیں ‘محسن رانجھا

ہفتہ 27 اگست 2016 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ہیلتھ سٹرکچرکے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ہمیشہ عوامی امنگوں پر پورا اترے ہیں ،مخالفین صحت میں انصاف کے کھوکھلے نعرے ہی لگاتے رہ گئے ہیں جبکہ وزیراعظم نے ایک بار پھر ہیلتھ سٹرکچر پلان متعارف کروا کر عوامی دوستی کا واضح ثبوت دے دیا،ہیلتھ پیکج کے بعد ہیلتھ سٹرکچر کے تحت متعدد ہسپتالوں کی تعمیر کا اعلا ن کر کے عوام کے دل جیت لیے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پیکج کے بعد ہیلتھ سٹرکچر کے تحت متعدد ہسپتالوں کی تعمیرکا اعلان کرکے وزیر اعظم نے عوامی امنگوں کو پورا کر دیا ‘ مخالفین صحت میں انصاف کے کھوکھلے نعرے ہی لگاتے رہ گئے ہیں۔وزیر اعظم نے صحت کے مسا ئل کو ترجیح دی کیونکہ اس سے براہ راست عام آدمی کا تعلق ہے۔

متعلقہ عنوان :