ملتان میں ڈاکو نجی بینک سے ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے

ہفتہ 27 اگست 2016 14:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) ملتان میں ڈاکو نجی بینک سے ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی بڑی واردات بہاولپور بائی پاس چوک پر واقع نجی بینک کی برانچ میں ہوئی جہاں مسلح ڈاکووٴں نے بینک میں گھستے ہی اسلحہ کے زور پر وہاں موجود افراد اور عملے کو یرغمال بنا لیا ‘ پھر ایک کروڑ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ‘اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم ڈاکووٴں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

متعلقہ عنوان :