ڈیرہ بگٹی میں راکٹ حملہ کے نتیجے میں 3 بچے زخمی

ہفتہ 27 اگست 2016 14:35

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) ڈیرہ بگٹی میں راکٹ حملہ کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے ایک گھر پر تین راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو سوئی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :