ریاض : ہسپتال ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کر دی

ہفتہ 27 اگست 2016 14:33

ریاض : ہسپتال ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کر دی

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) : سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں قائم ہسپتال کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ تین دن سے ہڑتال کرنے والے ملازمین نے وزارتِعمل سے مدد مانگی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ عمل کے حکام کا کہناہے کہ ملازمین کا کیس تو آیا ہے ۔ ہسپتال کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے متعدد ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کیں۔جس پر ملازمین نے تین روز سے ہڑتال کی ہوئی ہے۔ وزارتِ عمل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیئے کوششیں کی جارہی ہیں۔