بلاول بھٹو زرداری کا رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

ہفتہ 27 اگست 2016 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔