ذو الفقار مرزا اور ساتھیوں کے خلاف کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث ملتوی کر دی گئی

ہفتہ 27 اگست 2016 14:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ذوالفقارمرزااور ان کے ساتھیوں کیخلاف کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذوالفقار مرزا 4 مقدمات کی سماعت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت نہ ہوسکی اورکیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ذوالفقارمرزااور ان کے ساتھیوں کیخلاف بدین کے 4مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن میں کار سرکار میں مداخلت،ڈکیتی اور دیگر الزامات شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :