متحدہ قائد کے خلاف شواہد آئندہ ہفتے برطانیہ کے حوالے کیے جائیں گے
ہفتہ 27 اگست 2016 14:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کراچی میں میڈیا ہاوٴسز پر حملے کے فوراً بعد وزارت داخلہ کی جانب سے یہ معاملہ برطانوی سیکرٹری داخلہ کے ساتھ اٹھایا گیا اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر بھی برطانوی پولیس کے ساتھ رابطے میں تھے۔
عہدے دار نے بتایا کہ برطانوی حکام اس معاملے میں کافی تعاون کررہے ہیں اور برطانوی وزیر اعظم ہاؤس سے میڈیا پر حملے کی مذمت بھی جاری کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہم یہ دیکھیں گے کہ لندن پولیس کس طرح اس معاملے پر کارروائی کرتی ہے اور پھر ہم اس مقدمے کی مزید پیروی کیلئے اپنے قانونی ماہرین برطانیہ بھیجنے پر غور کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الطاف حسین برطانوی شہری ہیں اور پاکستان کا برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ نہیں ہے۔الطاف حسین کی پاکستانی شہریت کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فی الحال الطاف حسین برطانوی شہری ہیں تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا ان کی پاکستانی شہریت منسوخ کردی گئی ہے یا نہیں۔عہدے دار نے بتایا کہ ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کے حوالے سے قانونی پہلووٴں کا خاموشی سے جائزہ لیا جائیگا اور ایم کیو ایم پر پابندی کا مقدمہ بننے اور اس حوالے سے عدالتی حکم کے بعد ہی پابندی عائد کی جاسکے گی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی جانب سے پارٹی کی لندن کی قیادت سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان ممکنہ طور پر غلطہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے ‘دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ پہلی بار نہیں کہ پاکستان میں موجود ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے الطاف حسین کو عملی طور پر سائیڈ لائن کیا گیا ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.