ویت نام میں انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے خاتون نے اپنے ہی ہاتھ پاؤں کاٹ ڈالے،دوران تفتیش اعتراف جرم

ہفتہ 27 اگست 2016 14:23

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء )ویت نام میں ایک خاتون نے انشورنس کی رقم بٹورنے کے لئے خود ہی معذوری گلے گالی تاہم دوران تفتیش خاتون نے اعتراف جرم کرلیا،میڈیارپورٹس کے مطابق این تھی لی نے ایک لاکھ 80ہزار ڈالر کی ہیلتھ انشورنس پالیسی خریدی ، پھررقم کے لالچ میں خو د ہی اپنے ہاتھ پاوٴں کاٹ کر ٹرین حادثے کا ڈرامہ رچایا اور جیب گرم کرلی لیکن پولیس کی تفتیش میں بھانڈا پھوٹ گیا۔

(جاری ہے)

اس فراڈ کا آغا رواں سال مئی میں ہوا جب این تھی لی نے اپنے ایک واقف کار کو اس بات کے لیے راضی کیا کہ وہ خاتون کا ایک ہاتھ اور ایک پاوں کاٹے گا جس کے بدلے خاتون کی جانب سے اسے 2200 ڈالر کی رقم ادا کی گئی ۔