پاکستان کو جہنم سے تشبیہ دینے والیانڈین وزیردفاع کو بھارت میں سبکی کا سامنا

پاکستان گرونانک کی پیدائش کی سرزمین اور سکھوں کی ثقافتی اور مذہبی اقدار کامرکز ہے ،بھارتی مصنف

ہفتہ 27 اگست 2016 14:18

پاکستان کو جہنم سے تشبیہ دینے والیانڈین وزیردفاع کو بھارت میں سبکی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی وزیر دفاع کو ہندوستانی سکھ مصنف نے کرارا جواب دیدیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر دفاع نے ایک بیان میں پاکستان کو جہنم سے تشبیہ دی تھی جس کی پہلے تو بھارتی ادکارہ و سیاستدان رمیا نے مخالفت کی تھی اور اب سکھوں کے مصنف نے انڈین وزیر کو آئینہ دکھا دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیردفاع نے پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کو جہنم سے تشبیہہ دی تھی جس پر بھارتی پنجاب کے سکھ مصنف اتم جیت سنگھ نے منوہر پاریکر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان گرونانک کی پیدائش کی سرزمین ہے ،پاکستان وہ جگہ ہے جہاں سکھوں کی ثقافتی اور مذہبی اقدار جڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :