شارجہ:آتشزدگی کے دوران اپارٹمنٹ میں پھسنے والے خاندان کو بچا لیا گیا: ریسکیو ذرائع

ہفتہ 27 اگست 2016 14:08

شارجہ:آتشزدگی کے دوران اپارٹمنٹ میں پھسنے والے خاندان کو بچا لیا گیا: ..

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) : جمعہ کی رات میں شارجہ کے علاقے کلبہء میں ایک اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کے دوران اس میں پھنسے خاندان کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس شارجہ لفٹیننٹ کرنل سمی النقیبی نے مقامی اخبار کے نمائیندوں کو بتایا کہ رات 9:05 منٹ پر کنٹرول سنٹر کو اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کی معلومات ملیں ۔ سول ڈیفنس حکام نے فوراََ وہاں پہنچ کر سب سے پہلے اس میں پھنسے خاندان کو باحفاظت نکالا۔ فجیرہ اور کلبہء کے فائر فائٹرز نے مل کر ایک گھنٹے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا تھا۔ سول ڈیفنس کے حکام اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔