حکو مت عوام کا معیارزند گی بلند کرنے کیلئے عملی اقدا ما ت کر رہی ہے،را نامنورغوث

ہفتہ 27 اگست 2016 13:59

سلانوالی۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) مسلم لیگ ن رکن صوبائی اسمبلی را نامنورغوث نے کہاہے کہ حلقہ پی پی 36کو ماڈ ل حلقہ بنا نا اور یہاں کے لوگوں کو تمام بنیا دی سہو لیات کی فراہمی میرا مشن ہے اس سلسلہ میں تعمیر وترقی کیلئے عملی اقداما ت کیے جارہے ہیں، حلقہ پی پی 36میں سو ئی گیس و بجلی کی فراہمی پختہ سڑ کات کی تعمیر اور صحت و تعلیم کی سہو لیا ت کی فراہمی کیلئے عملی اقداما ت ہما ر ی عوامی خد مت کا منہ بولتاثبوت ہے، حلقہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کو ہر ممکن طریقہ سے یقینی بنایاجائے گا۔

(جاری ہے)

ا ن خیالا ت کا اظہارانہوں نے مسلم لیگی کارکنو ں کے ایک وفد سے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا ا نہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 36میں کثیرما لیت کے ترقیاتی کا موں کا اجرا ء حکو مت کی عوام دوستی کا منہ بولتاثبو ت ہے ،مسلم لیگی حکو مت عوام کا معیارزند گی بلند کرنے اور ا ن کو بہتر سے بہتر سہو لیا ت کی فراہمی کیلئے نہا یت سنجیدگی سے عملی اقدا ما ت کر رہی ہے، حلقہ پی پی 36کی محرومیوں اور پسما ندگی کاخاتمہ ہما رامشن ہے جس میں ہمیں کامیابی نصیب ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :