فیصل آباد ریجن میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور دیگر غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کر دی گئی

ہفتہ 27 اگست 2016 13:59

فیصل آباد۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست۔2016ء) فیصل آباد ریجن میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور دیگر غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے اور سٹی پولیس آفیسر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز و دیگر پولیس حکام کے نام ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ موجودہ ملکی صورتحال ، آپریشن ضرب عضب ودیگر وجوہات کے پیش نظر فیصل آباد ریجن میں رہائش پذیر غیر ملکیوں و چینی انجینئرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

آرپی او آفس فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ متعلقہ پولیس حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں جاری چائنیز پراجیکٹس کادورہ کریں اور وہاں سکیورٹی امور کے سلسلہ میں تشکیل دیئے گئے پلان کا از سر نو جائزہ لے کر اس میں مزید بہتری لائیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیس افسران سے کہاگیاہے کہ وہ سکیورٹی امور کو فول پروف بنانے کی غرض سے حساس اداروں کے ساتھ قریبی رابطے سمیت چینی شہریوں و غیر ملکیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو بھی بہتر بنائیں نیز ان کی نقل و حرکت سے پیشگی مطلع رہا جائے تاکہ اس سلسلہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا احتمال نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :