نیشنل ایکشن پلان ملک کی بقاء کا ضامن ہے، ڈی پی او

ہفتہ 27 اگست 2016 13:49

قصور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء)نیشنل ایکشن پلان پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کیلئے موثر کارروائیاں کی جارہی ہے‘نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیاجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی نے اپنے آفس میں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جارہی ہے اور ایس او پی کے تحت سیکورٹی کے انتظامات نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جرائم کی بیج کنی کیلئے ضلعی پولیس پوری طرح سے متحرک ہے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر ضلعی پولیس تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے جبکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کرائم کے تدارک کیلئے ہماری حکمت عملی بالکل واضح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اب کوئی بھی فرد قانون سے بالا تر نہیں ہے اور سبھی کو قانون کے آگے جھکنا ہوگا۔