دبئی:سکولوں کے پاس ڈرائیور احتیاط سے گاڑی چلائیں: آر ٹی اے

ہفتہ 27 اگست 2016 13:36

دبئی:سکولوں کے پاس ڈرائیور احتیاط سے گاڑی چلائیں: آر ٹی اے

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے حکام نے گاڑی ڈرائیوروں کو خبردار کیاہے کہ وہ سکولوں کے قریب ڈرائیونگ کے وقت بہت زیادہ احتیاط کریں۔ سکولوں میں چھٹی کے اوقات میں بچوں کا بہت زیادہ رش ہو جاتا ہے اور تیز رفتاری اور بے احتیاطی کے باعث کسی بھی قسم کا حادثہ رونما ہو سکتاہے ۔ بچوں کو سکولوں سے لینے اور چھوڑنے کے دوران والدین بھی احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

جلد بازی سے کسی بھی طرح کا نقصان ہو سکتاہے ۔دبئی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر سیف محیر المضروحی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بھی متعدد حادثات پیش آئے ہیں۔اس سال سکولوں کے قریب پیش آنے والے حادثات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ شہریوں میں آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا گیاہے۔ سکول انتظامیہ کو بھی اس مہم میں ساتھ دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سکول انتظامیہ اپنے طور پر مختلف نوٹس اور ایس ایم ایس کے ذریعے طلبہ کے والدین کو حادثات سے بچاؤ کے طریقہ کا ر بتا رہے ہیں۔