ہرنائی ،فرنٹیئرکور بلوچستان کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،غار نما گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا،ترجمان ایف سی

ہفتہ 27 اگست 2016 13:36

کوئٹہ۔27اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) فرنٹیئرکور بلوچستان نے ہرنائی میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا، ترجمان ایف سی کے مطابق ہفتہ کو ہرنائی کے علاقے میں ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر پہاڑی سلسلہ میں کارروائی کرکے ایک غار نما گھر سے دہشت گردوں کی جانب سے چھپایا گیا 8اینٹی ٹینک مائنز اور ایل ایم جی کے 25ہزار راؤنڈز برآمد کرلئے ،فرنٹیئرکور بلوچستان نے علاقے میں مزید کومبنگ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :