شام کے شہر داریا سے شہریوں اور باغی جنگجووٴں کا انخلا شروع

ہفتہ 27 اگست 2016 13:33

دمشق ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) شام میں متحارب فریقوں کے درمیان چار سالہ محاصرہ ختم کرنے پر اتقاق کے بعد داریا شہر سے شہریوں اور باغی جنگجووٴں کا انخلا شروع ہوگیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق داریا میں پھنسے شہریوں سے بھری پہلی 6 بسیں روانہ ہوئیں تو ایمبولنسیں اور ہلالِ احمر کی گاڑیاں اس کے ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

ان میں اکثریت خواتین، بچوں، عمررسیدہ شہریوں اور مریضوں پر مشتمل ہے۔

عام شہریوں کو مغربی دمشق کے قریب حکومت کے قائم کردہ الحرجلہ کیمپ میں لایا جائے گا جب کہ باغیوں کے 300 خاندانوں کو ادلیب بھیجا جائیگا۔ مجموعی طورپر 700 جنگجو اور 4000 عام شہری داریا سے نقل مکانی کریں گے۔داریا سے انخلاء کے عمل کی تصاویر سوشل میڈیا پر آئی ہیں جن میں شہریوں کو بمباری سے تباہ حال قصبے اور گھر چھوڑ کر زندگی بچانے کے لیے محفوظ مقامات پر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :