بولان ،مچھ میں نامعلوم مسلح افراد ایک گھر پر دستی بم پھینک کر فرار،دھماکے سے ایک بچہ زخمی ،پولیس

ہفتہ 27 اگست 2016 13:31

کوئٹہ۔27اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست۔2016ء) بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم مسلح افرادنے ایک گھر پر دستی بم کے دھماکے سے بچہ زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہفتہ کو مچھ کے رہائشی صوفی محمد کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم پھینک دیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی بچے کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش جبکہ مزید تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :