شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں خناق کو کنٹرول کرنے کی خصوصی مہم شروع

ہفتہ 27 اگست 2016 13:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست۔2016ء) شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں خناق کو کنٹرول کرنے کی ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔وفاق کے زیر انتظام قبائیلی علاقوں میں خناق کو کنٹرول کرنے کی یہ خصوصی مہم پاک فوج کے تعاون سے چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

پشاور میں ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ فاٹا کے مطابق مہم ایف آر ٹانک، ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان، ایف آر لکی مروت اور ایف آر بنوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران خناق کی بیماری سے نو بچے ہلاک ہو چکے ہیں اور چودہ اس مرض کا شکار ہیں۔بیمار بچوں کو علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :