مقبوضہ وادی میں 50 ویں روز بھی کرفیو نافذ،مزید2 کشمیری شہید،تعداد 86 ہوگئی

ہفتہ 27 اگست 2016 13:17

سر نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست۔2016ء) مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم وستم تھمنے کا نام نہیں لے رہا، بھارتی فورسز کی کارروائیوں میں مزید2 کشمیری شہید ہوگئے ، 50 ویں روز کارروائی میں شہید کشمیریوں کی تعداد 86 ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کی معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری ہے ،پلوامہ کے علاقے ہال میں بھارتی فورسز نے ایک طالب علم کو گولیاں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا جبکہ اسلام آباد میں بھارتی فوج نے تین نوجوانوں کا پیچھا کرنے پر نوجوانوں نے دریا میں چھلانگ لگا دی ان میں سے 2 کو بچا لیاگیا جبکہ ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا،ادھربھارتی مظالم کے خلاف سری نگر، کپواڑا، اسلام آباد ، بارا مولا، پلوامہ ، شوپیاں ، کلغام میں کشمیری ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے۔

وادی بھارت مردہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ کشمیریوں نے پاکستانی جھنڈے بھی لہرا دیے۔وادی میں 50 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی قلت برقرار ہے۔۔

متعلقہ عنوان :