سکیورٹی اداروں کا آپریشن جاری، کراچی سے7دہشت گرد گرفتار
ہفتہ 27 اگست 2016 13:11
(جاری ہے)
گرفتار ملزمان میں گل بلوچ، حسن بلوچ، سکندر بلوچ اور اسلم بلوچ شامل ہیں۔ ملزمان کے تین ساتھی ممدن، عرفان بلوچ اور شکیل بلوچ تنگ گلیوں سے فرار ہوگئے۔
ملزمان منشیات کے اڈوں پر منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات اور اسلحہ بر آمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف منشیات اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ رینجرز نے لیاقت آباد سے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگرد ریحان علی عرف چکنا، زبیر عرف اچھو اور جاوید کا تعلق ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے چار 303 رائفل، ایس ایم جی، بارہ بور رائفل اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں، گرفتار دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ تینوں دہشتگردوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا یے۔ رینجرز نے ملیر میں چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے 2 عہدیدار گرفتار کر لیے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار عہدیداروں میں سیکٹر انچارج حسن عالم اور جوائنٹ سیکٹر انچارج طلحہ وارثی شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کا جوائنٹ سیکٹر انچارج طلحہ وارثی میڈیا ہاوٴسز پر حملے میں ملوث ہے۔ دوسری جانب پولیس نے میڈیا ہاوٴسز پر حملہ کرنے والی ایم کیو ایم کی مزید دو خواتین کارکنوں کو بھی دھر لیا ہے۔ ان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی۔ میڈیا ہاوٴسز پر حملے کے الزام میں دو دن پہلے بھی دو خواتین کو لائنز ایریا سے گرفتار کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.