کراچی میں نجی ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی3خواتین کا چار روزہ ریمانڈ منظور

ہفتہ 27 اگست 2016 13:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نجی ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی تین خواتین کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگی۔تفصیلات کیمطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نجی ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی تین خواتین کوعدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایم کیو ایم کی تینوں خواتین نے اعتراف کیاہے کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نجی ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی تینوں خواتین کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت میں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ تینوں خواتین کے موبائل سے ڈیٹاحاصل کیا جائے گا جس کے ذریعے حملے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ملزمہ کی گرفتار کے وقت وویمن پولیس بھی موجود تھی اور تینوں خواتین کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شہرقائدمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نجی ٹی وی چینل پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی دو خواتین کارکنوں کوگرفتار کیا تھا۔