بلوچستان،دکی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے چار کان کن بے ہوش ہوگئے

ہفتہ 27 اگست 2016 13:04

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) دکی میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے چار کان کن بے ہوش ہو گئے۔ بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے چار کان کن کان میں اترے تو کان میں زہریلی گیس بھرنے سے چاروں بے ہوش ہو گئے جہنیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کے مطابق آکسیجن کی کمی کے باعث چاروں مزدور بے ہوش ہوئے جبکہ ایک کان کن کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :