آئی پی پیز کا 665 بلین روپے کے سرکلر ڈیٹ کا بیان بے بنیاد ہے ،ترجمان وزارت پانی و بجلی کی تردید

ہفتہ 27 اگست 2016 13:04

آئی پی پیز کا 665 بلین روپے کے سرکلر ڈیٹ کا بیان بے بنیاد ہے ،ترجمان وزارت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے آئی پی پی فورم کی طرف سے 665 بلین روپے کے سرکلر ڈیٹ کے بیان کو حقیقت اور ریکارڈ پر موجود اعداد و شمار کے بالکل منافی قرار دیا اور اس کی بھر پور تردید کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پی فورم کے بیان حقائق کے بر عکس، ان کو 100 فیصد ادئیگی ہوئی ، آئی پی پیز اپنے معاہدے کا پاس نہیں رکھ رہے ۔

ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران آئی پی پیز کو ان کے بل کی مناسبت سے 100 فیصد سے زیادہ پیمنٹ کی ۔ انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر حبکو پاور کمپنی کو جو کہ اپنی نا قص دیکھ بھال اور زیادہ عمر کی وجہ سے کم ترین صلاحیت پر تھا کو بھی 100 فیصد سے زیادہ پیمنٹ کی گئی۔ واضح رہے کہ اس پلانٹ کہ اس پلانٹ نے سرکلر ڈیٹ کی کلیرنس کے وقت کوئلے پر منتقل ہونے کا اعادہ کیا تھا اور وہ بھی ابھی تک پورا نہ ہو سکا اور یہ پلانت کم ایفیشنسی پر چلتا رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ آئی پی پیز اپنے معاہدے کا پاس نہیں رکھ رہے اور اپنے پاس معاہدے کے تحت فیول سٹاک تک نہیں رکھ رہے۔ مزید برآں آئی پی پیز اپنے ہیٹ ریٹ آڈٹ سے بھی مسلسل کترا رہے ہیں جو کہ سسٹم میں مکمل شفافیت کیلئے انتہائی ضروری ہے اور اس کو محض اس بات پر رد کر رہے ہیں کہ ان پر کو پابندی نہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کے بیان نے موجودہ حکومت کی طرف سے پاور سیکٹر میں کئے گئے موثر اقدامات کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے حالانکہ موجودہ حکومت کے بجلی کے شعبے میں انقلابی اقدامات ہیں اور اب قوم کو یہ ڈھارس بند ھ گئی ہے کہ 2018 میں لو ڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان انقلابی اقدامات کا شروع آئی پی پیز کو 480 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کی ادرئیگی تھی جس کا نتیجہ یہ تھا کہ ان آئی پی پیز کو تیل کی وافر مقدار میں فراہمی ممکن رہا۔ اسی وجہ سے آج پاور سیکٹر کی ریکوری ریکارڈ 94.5 فیصد ہے اور سسٹم کے نقصانات 10 سالوں میں کم ترین 17.9 فیصد پر آگئے ہیں۔ مزید برآں نومبر 2014 سے سرکلر ڈیٹ 329 بلین پر منجمند ہے جو کہ ایک تاریخی کامیا بی ہے۔آئی پی پی فورم سے اس طرح کے بیانات غیر متوقع اور حقائق کے بر عکس ہیں ۔

متعلقہ عنوان :