کراچی،سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم

ہفتہ 27 اگست 2016 13:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیدیا ، فیکٹری مالکان سے 5 کروڑ روپے وصول کرنے والے علی حسن قادری کی ضمانت کا فیصلہ بھی انسداد دہشت گردی عدالت کرے گی۔ میڈیا رپورٹس جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ مقبول میمن کی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

وکلا اور فیکٹری ملازمین سمیت دیگر عدالت میں موجود تھے۔ میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ضمنی چالان میں فیکٹری مالکان سمیت 13 ملزمان کو بے گناہ قرار دیا جا چکا ہے۔ وکیل سرکار شیخ کا کہنا ہے کہ ان ملزموں کی بے گناہی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کرے گی اور فیکٹری مالکان سے 5 کروڑ روپے وصول کرنے والے علی حسن قادری کی ضمانت کا فیصلہ بھی اے ٹی سی کورٹ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :