وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کی بلند ترین عمارتوں میں پارکنگ زون بنانے کا حکم

ہفتہ 27 اگست 2016 13:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی بلند ترین عمارتوں میں پارکنگ زون بنانے کا حکم دیدیا۔ بلند ترین عمارتوں کے سامنے گاڑیاں کھڑی نہ کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کمشنر کو 48 گھنٹوں میں مذکورہ عمارتوں کے اعداد و شمار جمع کر نے کی ہدایت کر دی۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بلند عمارتوں میں پارکنگ زون بنوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پارکنگ کی جگہ ہونے کے باوجود گاڑی پارک نہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلند ترین عمارتوں کے سامنے سڑک پر گاڑیوں کو کھڑا نہ کیا جائے اور کراچی شہر میں ٹریفک کی روانگی کو متاثر نہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کمشنر کراچی 48 گھنٹے میں مذکورہ عمارتوں کے اعداد و شمار جمع کرائے جائیں ۔ دو تلوار اور تین تلوار میں عمارتوں کے پارکنگ ایریا کو اوپن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سب مرین چوک سے کلفٹن تک پارکنگ زون بنایا جائے۔ طارق روڈ سے خالد بن ولید روڈ تک عمارتوں میں پارکنگ بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :