دبئی:اشتہارات کے ذریعے جعلی پراپرٹی کا کاروبار والوں سے بچ کر رہیں: وزارتِ داخلہ

ہفتہ 27 اگست 2016 12:18

دبئی:اشتہارات کے ذریعے جعلی پراپرٹی کا کاروبار والوں سے بچ کر رہیں: ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) :متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے شہریوں کا خبر دا ر کیا ہے کہ ایسے اشہارات کے بارے میں پہلے تصدیق کرلیں جن میں سستے رہائشی اپارٹمنٹس ، گھروں یا پلاٹوں کا بتایا جاتاہے ۔ وزارت داخلہ نے شہریوں سے ایسی جگہوں پر رقم لگانے سے پہلے پوری طرح تسلی کرنے کا کہاہے ۔وزارتِ داخلہ کو ایسے واقعات کا علم متعدد شہریوں کے ساتھ ہونے والے فراڈ کے بعد ہوا۔

(جاری ہے)

وزارتِ داخلہ کی طرف سے ایسے افراد کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے جنہوں نے اشتہارات میں سستے اپارٹمنٹس کا بتا کر شہریوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔ متعدد لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اشتہارات کی مدد سے رابطہ کرنے پر انہیں ورچوئل میپ کے ذریعے جگہیں دکھائی جاتیں ہیں۔ جب کہ اصل میں ان کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔ وزارت ِ داخلہ خبریں آنے کے بعد ایسے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے ۔ لیکن وزارتِ کے ترجمان کاکہنا تھاکہ شہریوں کو بھی ایسے اشتہارات کے بعد مکمل چھان بین کرنی چاہیئے تاکہ مستقبل میں کسی وجہ سے کوئی مسلہ پیش نہ آئے۔