مقتدیٰ الصدر کاعراقی پارلیمنٹ پربدعنوان عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام

ہفتہ 27 اگست 2016 12:17

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما اور الصدر گروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے ایک بار پھر عراقی پارلیمنٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پارلیمنٹ کرپٹ اور بدعنوان عناصر کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں مقتدیٰ الصدر نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کے معزز اور محب وطن ارکان اور عراقی عوام پر زور دیتا ہوں کہ وہ وزیراعظم حیدر العبادی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو غیرسیاسی شخصیات کے حوالے کرنیکے لیے دباوٴ ڈالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں بدعنوان عناصر موجود ہیں اور ان کی معاونت کی جا رہی ہے۔ الصدر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ کے کرپٹ عناصر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :