خواتین کو حاجی علی درگاہ میں داخلے کی اجازت ہے،ممبئی عدالت

ہفتہ 27 اگست 2016 12:16

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) ممبئی کی ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں خواتین کو معروف درگاہ حاجی علی میں مزار پر جانے کی اجازت دے دی ۔درگاہ کی انتظامیہ کے اصول و ضوابط کے مطابق خواتین کو مزار کی باہر سے ہی زیارت کرنے کی اجازت تھی اور انھیں اندر آنے کی اجازت نہیں تھی۔اس کے خلاف مسلمان خواتین کے لیے سرگرم ایک تنظیم مسلم مہیلا آندولن نے ممبئی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق مفاد عامہ کی اسی درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے اپنے فیصلے میں خواتین کو بھی درگاہ کے اندر تک جانے کی اجازت دی ہے۔لیکن ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ نہیں ہوگا۔ادھر حاجی علی ٹرسٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ حاجی علی درگاہ کی ٹرسٹ کے ترجمان عبدالستار نے بتایا کہ خواتین اگر باہر تک آتی ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں، لیکن مزار تک خواتین کا جانا ٹھیک نہیں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مزار پر تو اب بھی خواتین آتی ہیں لیکن انھیں مزار کو چھونے کی اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :