امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کا ذخیرہ موجو د ہے،شمالی کوریا

ہفتہ 27 اگست 2016 12:12

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ ان کے پاس ایسے میزائلوں کا ذخیرہ ہے جس سے وہ امریکہ کی سرزمین کو براہ راست نشانہ بنا سکتے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اب ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کی رینج میں آ گیا ہے تاہم ایک امریکی عہدیدار نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایٹمی ہتھیاروں کے معاملے پر شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرنے والے سابق امریکی عہدیدار جوئیل وٹ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے اس تجربے پر مجھے تحفظات تو ہیں مگر میں پریشان نہیں ہوں کیونکہ اس کامیابی کے باوجود شمالی کوریا امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی پوزیشن میں نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :