اٹلی ، زلزلے میں ہلاک شدگان کی یاد میں یوم سوگ،شمعیں روشن کی گئیں

ہفتہ 27 اگست 2016 12:12

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) اٹلی میں زلزلے سے ہلاک شدگان کی یاد میں یوم سوگ منایاگیا جبکہ اٹلی کے وزیراعظم میتیو رینزی اماٹریس میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شامل ہوئے،میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی میں زلزلے سے ہلاک شدگان کی یاد میں یوم سوگ منایاگیا اورہلاک ہونیوالوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ،حکام نے بتایا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں اماٹریس میں ہوئی جہاں 184 افراد ہلاک ہوئے جو زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے حکام نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ وزیرِ اعظم متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات کے لیے پانچ کروڑ یورو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :