جدہ کے گردونواح میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات

ہفتہ 27 اگست 2016 11:51

جدہ کے گردونواح میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) : جدہ کے گردونواح میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی متعدد شکایات ملیں ہیں۔ ان علاقوں کے رہائشیوں کا کہناہے کہ آواراہ کتوں کی وجہ سے بچوں اور بڑوں کا شام کے اوقات میں باہر نکلنا مشکل ہوگیاہے۔ شہریوں نے میونسیپیلٹی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ آوارہ کتوں کو تلف کریں۔

(جاری ہے)

میونسیپیلٹی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع کی ہوئی ہے ۔جن علاقوں سے شکایات موصول ہو رہی ہیں ان میں بھی مہم کاآغاز کی آغاز کیا جارہاہے۔ واضع رہے کہ کچھ عرصہ قبل القصیم کے علاقے میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ایک 9سالہ بچہ ہلاک ہو گیا تھا۔ جس کے بعد مملکت میں آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم تیز کردی گئی تھی.