ابوظہبی، کل سے بڑی بسیں اور ٹرک رش کے اوقات میں شہر سے باہر کھڑا کرنے کا حکم

ہفتہ 27 اگست 2016 11:41

دبئی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) ابوظہبی ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے رش کے اوقات میں 50سے زائد سیٹوں والی گاڑیوں اور ٹرکوں کو شہر سے باہر کھڑا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے اس نئے اعلامیے کا نفاز اتوار سے ہو گا اورصبح 6:30 سے دن 9 بجے تک کمپنیوں کی بڑی گاڑیاں اور ٹرک شہر میں داخل نہیں ہوں گے۔ابو ظہبی سنٹرل آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل علی خلفان الدھری نے میڈیا کو بتایا کہ اس نئے قانون کا مقصد سکول کے بچوں کو ٹریفک کے رش کے باعث ہونے والی تاخیر سے بچانا ہے۔انہوں نے تمام کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ اس قانون کی پابندی کریں۔

متعلقہ عنوان :