شارجہ ، غلط آپریشن کرنے پر نجی ہسپتال کو 9لاکھ درہم جرمانہ

ہفتہ 27 اگست 2016 11:41

شارجہ ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) شارجہ کی ایک عدالت نے نجی ہسپتال کی انتظامیہ کو اماراتی شخص کا غلط آپریشن کرنے پر 9لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اماراتی شہری کو ہرنیا کی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹروں نے آپریش کا مشورہ دیا لیکن آپریشن کے بعد بھی تکلیف کم نہ ہوئی اور جسم کا 50فیصد حصہ مفلوج ہو گیا۔اماراتی شخص نے غلط تشخیص اور علاج کرنے پر عدالت میں مقدمہ درج کر دیا ۔عدالت نے مقدمے کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا اور میڈیکل ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں ہسپتال انتظامیہ کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :