لکی مروت ،دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، 2 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی

ہفتہ 27 اگست 2016 11:37

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء) لکی مروت میں خیرو خیل کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو خیرو خیل کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہواجس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شر وع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :