پشاور میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ، دستی بم ناکارہ بنا دیا گیا
ہفتہ 27 اگست 2016 11:37
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) پشاور میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بناکر بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ اس موقع پر ہلکا سا دھماکہ بھی ہوا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور پر پڑا دستی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔
(جاری ہے)
روسی ساختہ دستی بم مفتی محمود فلائی اوور کے اوپر پڑا ہواتھا شہریوں نے فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی جس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا۔
فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے دونوں جانب سے بند کر دیا گیا جبکہ فلائی اوور کے نیچے بھی ٹریفک اور دکانیں بند کر دی گئیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ اس موقع پر ہلکا سا دھماکہ بھی ہوا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مفتی محمود فلائی اوور کے ایک طرف قلعہ بالاحصار، صوبائی اسمبلی ، پشاور ہائیکورٹ اور دیگر اہم عمارتیں واقع ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.