کراچی،سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز سمیت 3 ملزمان گرفتار

ہفتہ 27 اگست 2016 11:36

کراچی،سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرز سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ منگھوپیر سے 2 ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے جبکہ ڈیفنس سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم پکڑا گیا۔ منگھوپیر میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز میں آصف اسماعیل اور عابد استاد عرف کاکا شامل ہیں۔دونوں ٹارگٹ کلرز اسماعیلی برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ٹارگٹ کلرز کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم مظہر حسین کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :