کرک،نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم سے حملہ،میاں بیوی جاں بحق،2بچے شدید زخمی

ہفتہ 27 اگست 2016 11:36

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) کرک میں نامعلوم افراد کے گھر پر دستی بم حملہ کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہدو بچے شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کرک کے علاقے نری پنوش میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا ، حملے کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق جبکہ انکے دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ، پولیس کے مطابق گھر پر دستی بم حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔