ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات ہیں، علی شمخانی

ہفتہ 27 اگست 2016 11:35

تہران ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ مختلف موضوعات میں ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات ہیں۔علی شمخانی نیذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ایران اور روس کے حکام نے بارہا دونوں ممالک کے اسٹرٹیجک سیاسی، اقتصادی اور فوجی تعلقات پر تاکید کی ہے۔

(جاری ہے)

تہران اور ماسکو میں ایران اور روس کے حکام کے مختلف سطحوں پر بہت سی ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور ان میں سے بعض تعلقات کا دہشت گردی کے مقابلے کی بنیاد پر برقرار ہونا ایک فطری امر ہے۔علی شمخانی نے نورہ ہمدان ایئربیس میں روسی لڑاکا طیاروں کی موجودگی کے بارے میں بھی کہا کہ دہشت گردی کے مقابلے کے لئے مختلف میدانوں میں صلاحیتوں کے تبادلے کی ضرورت ہوتی ہے اور حالیہ آپریشن بھی ایران کے فوجی مشیروں، روس کی فضائی حمایت اور شام کی فوج کی موثر شرکت کے ساتھ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :