ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کی بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات

ہفتہ 27 اگست 2016 11:34

نئی دہلی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) یران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور بھارت کے تعلقات اتنے مستحکم ہیں کہ وہ بیرونی طاقتوں کے دباوٴ سے متاثر نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ ایران میں چابہار سمجھوتے پر دستخط پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمال و جنوب کوریڈور کے فعال ہو جانے اور اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں چابہار بندرگاہ کے مرکزی رول سے اس کوریڈور میں شامل سبھی ملکوں کو بے پناہ اقتصادی فائدہ ہو گا-

متعلقہ عنوان :