مہاجرین کو روکنے کے لیے ہنگری کو قلعہ بنا دیں گے، وزیراعظم

ہفتہ 27 اگست 2016 11:26

بڈاپسٹ ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملکی سرحد پر نصب کی گئی خاردار تار کی جگہ قلعے جیسے دیوار قائم کریں گے تاکہ کوئی مہاجر ہنگری میں داخل نہ ہو پائے۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی چینل کو دیے گئے اپنے ہفتہ وار انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم تکنیکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ اس وقت سرحد پر موجود باڑ کو ایک مضبوط سٹرکچر میں تبدیل کیا جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح ایک ہی وقت میں ہزاروں مہاجرین کو ہنگری میں داخلے سے روکنا آسان ہو جائے گا۔انہوں نے مہاجرین کی تقسیم سے متعلق یورپی یونین کے پروگرام کی مخالف کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ برسلز میں بیوروکریٹس چاہتے ہیں کہ مہاجرین کو قبول کر کے پورے یورپ میں پھیلا دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ، پولینڈ، چیک جمہوریہ اور سلواکیہ کے ساتھ مل کر اس سکیم کی سخت مخالف کریں گے۔

متعلقہ عنوان :