جدہ:10ماہ میں ٹریفک قوانین کی 80 لاکھ خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں: جنرل ڈائریکٹو ریٹ

ہفتہ 27 اگست 2016 11:26

جدہ:10ماہ میں ٹریفک قوانین کی  80 لاکھ خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں: جنرل ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اگست 2016ء ) :جنر ل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک پولیس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پچھلے دس ماہ کے دوران تقریباََ80لاکھ سے زائدٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں گئیں۔ ٹریفک ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان کرنل طارق الربینین کے مطابق دس ماہ میں 8,138,710 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں۔

(جاری ہے)

ان خلاف ورزیوں میں عموماََ تیز رفتاری سے گاڑی چلانا، بیک گئیر میں گاڑی چلانا،بے ہنگم طریقے سے گاڑی چلانا،غیر قانونی پارکنگ، لائسنس کے بغیر گا ڑی چلانا اور سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے جیسی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاق ورزیوں کو روکنے کے لیے ٹریفک پولیس نے متعدد سڑکوں اور چوراہوں پر ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیئے ہیں۔ مملکت میں گاڑیوں سے کرتب دکھانے والے نوجوانوں کے لیئے سپیشل ٹیمیں ترتیب دیں ہوئی ہیں۔