مہاجرین کی آمدکے باعث جرمنی کی آبادی میں ریکارڈ اضافہ

ہفتہ 27 اگست 2016 11:21

برلن ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) جرمنی کی آبادی میں گزشتہ پندرہ برسوں بعد پہلی مرتبہ 2015 میں سب سے زیادہ اضافہ نوٹ کیا گیا۔ اس اضافے کی وجہ گزشتہ برس جرمنی میں بڑے پیمانے پر مہاجرین کی آمد بنی۔جرمنی کے وفاقی شماریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ برس جرمنی آنے والے تارکین وطن کی تعداد 1,139,000 رہی، جو2014 کے مقابلے میں دگنی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس جرمنی میں1 ملین سے زائد مہاجرین اور تارکین وطن داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔یہ امر اہم ہے کہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی مہاجر دوست پالیسی اور یورپ کے اس امیر ملک میں سماجی مراعات کے باعث زیادہ تر مہاجرین اور تارکین وطن کی کوشش تھی کہ وہ کسی طرح جرمنی پہنچ جائیں۔ ان مہاجرین میں تنازعات کے شکار ممالک شام، عراق اور افغانستان کے علاوہ دیگر ممالک اور براعظم افریقہ سے ہجرت کر کے آنے والے افراد بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :