تیونس میں نئی اتحادی حکومت کے قیام کی منظوری

ہفتہ 27 اگست 2016 11:21

تیونیسیا ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) شمالی افریقی ملک تیونس کی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے تیونس میں نئی اتحادی حکومت کے قیام کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہونے والی رائے شماری میں 167 اراکین نے نئی حکومت کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 22 نے اس کی مخالفت کی نئی اتحادی حکومت کے سربراہ یوسف شاہد ہیں جو 1956 ء میں تیونس کی آزادی سے اب تک سب سے کم عمر وزیراعظم ہیں۔ تیونس کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نئی حکومت ملک کو درپیش سیاسی اور اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :