اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت

ہفتہ 27 اگست 2016 11:21

اقوام متحدہ ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک اجلاس میں سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے اس قدم کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ پندرہ رکنی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے مذمتی بیان کو چین کی بھی تائید حاصل ہے جو شمالی کوریا کا اہم ترین اتحادی ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :